وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اتراکھنڈ میں
گزشتہ رات آنے والے زلزلے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔غور طلب ہے کہ ریختر پیمانے پر 5.8 کی شدت والے اس زلزلے کا مرکز
رودرپرياگ
ضلع میں زمین سے 33 کلومیٹر نیچے تھا اور اس کے جھٹکے قومی دارالحکومت
دہلی، پنجاب، ہریانہ اور مدھیہ پردیش تک محسوس کئے گئے تھے۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ وزیر اعظم کا دفتر اتراکھنڈ کے حکام کے رابطے میں ہے۔